رواں سال 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت

0 24

ریاض: سعودی عرب نے جاریہ سال 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت کا اعلان کیا ہے ۔ کورونا وائرس یا کوویڈ ۔ 19 پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔ سعودی حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ اس سال 65 برس سے کم عمر والے افراد حج کرسکیں گے ۔ تمام عازمین جو مملکت سے روانگی سے 72 گھنٹے کورونا کا نگٹیو پی سی آر ٹسٹ پیش کرنا ہوگا ۔ عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکٹ ہونا چاہئے ۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلہ کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ عازمین کی تعداد میں اضافہ ملکوں کے لیے مختص کوٹہ کے مطابق ہوگا جب کہ اس کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال 58,745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا ۔ کورونا کی وبا سے قبل اکثر و بیشتر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔2020 اور 2021 میں بیرون سلطنت والے عازمین کیلئے حج کافی متاثر ہوا کیوں کہ سعودی عرب نے غیر مقیم افراد کو فریضہ حج ادا کرنے کی عالمی وباء کے سبب اجازت نہیں دی ۔ اس طرح 2 سال کے وقفہ کے بعد اب عالم اسلام کے عازمین حج کیلئے بڑی خوش خبری ہے کہ وہ اسلام کے اہم فریضہ کی تکمیل کا موقع پائیں گے ۔۔