رنویر کی فلم ’83’ ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار، دپیکا پر مقدمہ درج

0

میڈیا کے مطابق فنانسر کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی فلم 83 کی فنڈنگ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کمپنی (وبری میڈیا ) کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اور اس پوری بات چیت کے دوران وبری میڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ اسے اچھا منافع ملے گا۔

جس کے بدلے میں کمپنی نے 16 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تاہم فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے حقوق(rights) دینے میں دھوکا دیا۔

یو اے ای کی کمپنی کا خیال ہے کہ اس کی طرف سے لگائی گئی رقم اس کی رضامندی کے بغیر فلم ’83‘ کی تشہیر میں خرچ کی گئی۔

واضح رہے کہ فلم’83‘ میں رنویر سنگھ نے سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو جبکہ دپیکا نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں ممکنہ طور پر 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیاب بھارتی کرکٹ ٹیم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہیں اور یہ فلم ممکنہ طور پر 24 دسمبر 2021 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔