• 425
    Shares

ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار اداکار رنویر سنگھ نے سپر اسٹار سلمان خان کے نقشِ قدم پر چلنے کا اعلان کردیا۔رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ان کا شو بھی کامیاب ہوگیا تو وہ سلمان خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ناوی ممبئی کے پانویل ایریا میں ایک فارم ہاؤس خریدیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار رنویر سنگھ نے اپنے شو ’دا بگ پکچر‘ کی پروموشن سے متعلق کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ’دا بگ پکچر‘ کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔