Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے سلمان خان

IMG_20190630_195052.JPG

مبئی، 21 مئی ( یو این آئی ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی عید کی خوشی برقرار رہے۔

سلمان خان لاک ڈاؤن کے دوان زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں ۔انہوں نے اب رمضان کےمہینے میں مزید افراد کو مدد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے او راس کے لئے انہوں نے اپنی ٹیم سے بات بھی کی ہے ۔
وہ رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو مدد پہنچانا چاہتے ہیں۔ان دنوں سلمان اپنے پنویل فارم ہاؤس پر ہیں ۔
ممبئی میں سلمان کی غیرموجودگی میں ان کے والد سلیم خان غریبوں کو کھانہ پہنچانے کے کام کی نگرانی کررہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان نے اپنی ٹیم سےکہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جہاں تک ممکن ہو، ہر ضرورت مند کو کھانا پہنچایا جائے۔سلمان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کے دیہاتوں میں بھی کھانے پینے کا انتظام کیا ہے ، جس سے تقریبا 2500 خاندانوں کی ضروریات پورا ہوئی ہیں۔