رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں جمعہ سے رمضان کا آغاز

2,525

پھلواری شریف ۲۲ / مارچ ۲۰۲۳ء حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ ۲۹ شعبان ۱۴۴۴ھ مطابق ۲۲ / مارچ ۲۰۲۳ء روز بدھ کو پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اس لیے ۳۰ شعبان کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ ۲۴ / مارچ ۲۰۲۳ ء روز جمعہ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار پائی ، تمام مسلمان روزہ رکھنے کا اہتمام کریں۔