جدہ ۔ کورونا وباء کے پیش نظر مسجد نبوی ؐ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو مسجد نبوی ؐ یا اس کے صحن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق، مسجد نبوی کے امور کیلئے جنرل ایوان صدر کے رمضان منصوبے میں بچوں کو کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں متعدد دیگر اصولوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جن میں تراویح کی نماز کیلئے اجازت دی گئی مدت کو آدھے گھٹانا، مسجد کو 30 منٹ کیلئے بند کرنا اور اعتکاف کو مسلسل دوسرے سال تک معطل کرنا شامل ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں