رمضان المبارک: سعودی عرب میں روبوٹک رضاکار افطار کا کھانا پیش کرنے لگا! دیکھیں ویڈیو
الریاض: سعودی عرب میں ایک روبوٹ نے رضاکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر دارالحکومت ریاض میں روزہ داروں کو افطار کا کھانا پیش شروع کر دیا ہے۔ روبوٹ رضا کار کے اس کام کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے اس اقدام پر بات چیت کی اور روبوٹ کو رضاکارانہ کام میں استعمال کرنے کے اس آئیڈیا کی تعریف کی۔ خودکار روبوٹ نے ریاض کی سڑکوں پر راہگیروں کو ناشتہ اور کھجور فراہم کرنے میں حصہ لیا۔
شاهد.. روبوت آلي يشارك مجموعة من المتطوعين في تقديم وجبات الإفطار للصائمين في العاصمة #الرياض #العربية_في_رمضان
عبر :@bandar__W pic.twitter.com/tl4YinojMQ— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 1, 2023
خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں رمضان کے دوران نوجوان راہگیروں میں افطار تقسیم کرتے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں مختلف خیراتی اداروں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، رضاکار انسانیت، بنیادی اسلامی اصولوں اور قومی ذمہ داری کے طور پر ان کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسی کام کو انجام دینے کے لئے ریاض میں روبوٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔