رقم لیکر ملک سے فرار نہیں ہوا: اشرف غنی

ابوظہبی : اشرف غنی نے کہا ہیکہ انہوں نے سکیورٹی حکام کے مشورے پر ملک چھوڑا تھا اور جتنی جلدی ممکن ہوگا، وطن واپس لوٹیں گے۔ اشرف غنی نے ملک چھوڑنے کے بعد پہلی بار 18 اگست کی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے اس لیے ملک کو چھوڑا تاکہ وطن کو خونریزی سے بچایا جا سکے۔ متحدہ عرب امارت سے فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اشرف غنی نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ وہ بہت ساری رقم لیکر فرار ہوئے۔

Leave a comment