رشدی کو صحتیابی کے لیے لمبا سفر طے کرنا پڑے گا

228

توہین رسالت کے مرتکب سلمان رشدی کے نمائندے نے اتوار کے روز بتایا کہ صحت یابی کے لیے سلمان رشدی کو لمبا سفر طے کرنا پڑے گا۔سلمان رشدی کو دو روز قبل ایک تقریب کے دوران چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ چاقو سے گردن اور پیٹ میں زخم آئے۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

زخموں کے بارے میں رشدی کے نمائندے نے کہا یہ کافی گہرے اور سنگین نوعیت کے ہیں لیکن اب وہ صحت یابی کی طرف مائل ہے۔ رشدی کے نمائندے اینڈریو کا یہ بیان میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ مکمل صحت یابی کا حصول ایک لمبا پراسس ہو گا۔