Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

رسوئی گیس سستی

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، یکم اپریل ( یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جاری کمی کے درمیان ملک میں رسوئی گیس مسلسل دوسرے مہینے سستی ہوئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت یکم اپریل سے 61.50 روپے کم کرکے 744 روپے کر دی گئی ہے۔ مارچ میں اس کی قیمت 805.50 روپے تھی۔ سبسڈی والے گھریلوسلنڈر کے دام میں اس کے مطابق ٹیکس کا حصہ کم ہو جائے گا۔
کولکاتہ میں سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 65 روپے کم ہوکر 744.50 روپے، ممبئی میں 62 روپے کم ہوکر 714.50 روپے اور چنئی میں 64.50 روپے کم ہوکر 761.50 روپے رہ گئی ہے۔