رسوئی گیس ایل پی جی سلینڈر کی ایجنسی کھولنے کے لئے یہ زبردست موقع
نئی دہلی ۔اگر آپ بزنس کرنے کی سوچ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبرہے۔ ملک کی سرکاری آیل مارکیٹنگ کمپنیاں آپ کو گیس ایجنسی کا سنہرا موقع دے رہی ہیں۔ ان کمپنیوں نے 8 ریاستوں میں گیس ایجنسی کیلئے درخواست مانگی ہیں۔ ان ایجنسیوں کیلئے آپ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو 2 سے 4 لاکھ روپئے سکیورٹی کے بور پر جمع کرناہوں گے۔
ان ریاستوں میں موقع: گیس ایجنسی کھولنے کا موقع ملک کی کچھ ہی ریاستوں میں ہے۔ جن میں بہار، گجرات،راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور تمل ناڈو شامل ہے۔
ڈیلر شپ کیلئے ایسے کریں تیاری: ایل پی جی ڈیلر شپ حاصل کرنے کے بیحد سخت قانون اور شرائط ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ اس سال جب گیس کمپنیاں ڈٰلر شپ کے لئے درخواست دیں گی تو آپ کے پاس مکمل تیاری ہونی چاہئے۔
ضروری شرائط۔ گیس ایجنسی یا ڈیلر شپ لینے کیلئے سب سے ضروری شرط پرمانینیٹ پتہ اور زمین کی ہوتی ہے۔ کینڈیڈیٹ کے پاس پرمانینٹ ریزیڈینس ایڈریس ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ اس کے پاس گیس ایجنسی آفس اور گودام کیلئے ملی زمین یا مقام بھی ہونا چاہئے۔ زمین کس محلے ، وارڈ یا مقام پر ہونی چاہئے، اس کی جانکاری اشتہار میں دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کینڈیڈیٹ 10 ویں پاس ضروری ہونا چاہئے۔ ساتھ ہی اس کی عمر 21 سال ہونی چاہئے۔
http://www.lpgvitarakchayan.in
اس لنک پر لاگ ان کرنے کے بعد پر اپنی ریاست کا منتخب کرکے اپلائی کر سکتے ہیں۔