راے بریلی:دو گروپوں میں پرتشدد جھڑپ،پردھان سمیت کئی زخمی

13

رائے بریلی:31جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ میں گرام پردھان سمیت کئی افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں سلون کے تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ سلون تھانہ علاقے کے گریڑین پوروا مزرعہ برولیا میں دو گروپوں میں ہوئی پرتشدد جھڑپ میں جمعرات کی رات گرام پردھان رام نریش پال سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں خواتین کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس معاملے میں لاپروہی برتنے کے الزام میں سلون تھانہ انچارج برج موہن کو معطل کردیا گیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع وزیر اعلی یوگی آدتیہ کو ملتے ہی آئی جی لکھنؤ زون لکشمی سنگھ جائزہ لینے کے لئے موقع واردات پر پہنچ گئیں۔اور ابتدائی جانچ میں خاطی پائے گئے سلون تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔مسٹر یوگی نے رائے بریلی میں سلون علاقے کے پورے گڑرین گاؤں میں ایک شخص اور اس کے کنبے کے لڑکی کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سبھی ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنی ہدایت میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف این ایس اے لگانے پر غور کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دی جائے۔