ناندیڑ:20اکتوبر۔(نامہ نگار) کانگریس کے صدر راہول گاندھی آج ناندیڑ آئے تھے۔ انکے ہمراہ کانگریس کے پردیش صدر اشوک چوہان بھی موجود ہیں.ناندیڑ ائیرپورٹ پر کانگریس کارکنوں نے راہول گاندھی کا خیر مقدم کیا۔ تیلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر آج بھینسہ میں ایک جلسہ میںخطاب کےلئے راہول گاندھی براہ ناندیڑ بھینسہ کےلئے روانہ ہوئے ۔اسلئے وہ بذریعہ طیارہ آج صبح ناندیڑ ایر پورٹ پہنچے تھے۔اس موقع پر ائیرپورٹ پر اشوک راو¿ چوہان نے راہول گاندھی کاخیر مقدم کیا۔اس موقع پر امیتاتائی چوہان ‘ انکی دختران ‘ڈی پی ساونت ‘امرراجورکر ‘شیلا کشور بھورے ‘ وسنت راو¿ چوہان‘ ونئے گرڈے پاٹل‘شمیم عبداللہ‘مسعوداحمد خان کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر اہم لیڈران اور کارکنان نے بھی راہول گاندھی کو پھولوں کاگلدستہ پیش کرکے انکا خیر مقدم کیا ۔اس کے بعد راہول گاندھی بھینسہ کےلئے روانہ ہوگئے ۔جہاں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔