راہول گاندھی کو سزا سنانے والے جج کی زبان کاٹ دیں گے،کانگریس لیڈر کا متنازع بیان

332

تامل ناڈو میں کانگریس کے ایک رہنما نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کے خلاف 2019 کے ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ کرنے والے جج کی زبان کاٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔

’’اگر کانگریس کی حکومت آئی تو راہول گاندھی کو سزا دینے والے ججوں کی زبانیں کاٹ دیں گے‘‘، کانگریس لیڈر نے یہ متنازع بیان دیا ہے۔

راہول گاندھی کو 23 مارچ کو سورت کی ایک عدالت نے قصوروار ٹھہرایا تھا اور مودی کے سرنیم پر تنقید کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دریں اثنا، منی کندن پر ان کے قابل اعتراض بیان کے لیے آئی پی سی کی دفعہ 153B سمیت تین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔