راہول گاندھی کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

1,061

بھوپال۔راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت مہاراشٹر میں ہے۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ساورکر سے متعلق بیانات نے مہاراشٹر میں سیاست کو گرما دیا ہے۔

دریں اثنا، راہل گاندھی کی یاترا اگلے چند دنوں میں مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش میں داخل ہونے والی ہے۔ اس سے قبل اندور میں راہل گاندھی کو بم سے مارنے کی دھمکی والا خط ملا تھا۔ اب پولس اس خط کی جانچ کر رہی ہے۔

راہل گاندھی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی والا خط اندور میں ملا ہے۔ آج صبح ایک مٹھائی کی دکان کے باہر ملا۔ یہ خط کسی نامعلوم شخص نے دکان کے باہر گرا دیا۔ اب پولیس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

خط میں راہل گاندھی کو بھارت جوڑو یاترا کے اندور پہنچنے پر بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس دوران ایک نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 507 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔