نئی دہلی: بنگلورو میں کانگریس کے حامی اتوار کو اس وقت حیران رہ گئے جب سینئر لیڈر راہول گاندھی کرناٹک انتخابات سے قبل پارٹی کے لیے مہم چلاتے ہوئے ایک ڈیلیوری ایجنٹ کے سکوٹر پر سوار ہوئے۔ اس پورے معاملے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے.
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی سب سے پہلے ایک روتے ہوئے بچے کو تسلی دیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ڈیلیوری ایجنٹ کے ساتھ اسکوٹر پر سوار ہوتے ہیں ۔
راہل اسکوٹر پر پیچھے بیٹھتےہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہول گاندھی جلدی سے ہیلمٹ پہنتے ہیں۔ اور دونوں آہستہ آہستہ حامیوں کے ہجوم سے باہر نکل جاتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے اپنے ہوٹل پہنچنے کے لیے تقریباً دو کلومیٹر کا سفر اسکوٹر پر کیا۔