عام طور پر پرسکون اور نرم مزاج کے دیکھائی دینے والے سابق ہندوستان کپتان راہول ڈراویڈ نے اپنا”غنڈہ‘’اوتار سی آر ای ڈی کے ایک اشتہار میں دیکھا

اگر سنجیدہ کھیل کرکٹ کا ایک پوسٹر بوائے ہوسکتا ہے‘ مقبول لوگوں میں ایک بلامقابلہ انتخاب کے راہول ڈراویڈ ایک ہوں گے۔ مگر اس سے زیادہ ان کے مداحوں کے لئے حیرانی‘ ڈراویڈ کا ”اندرا نگر کا غنڈہ“ بن جانا ہے(بنگلورو کا مشہور علاقہ اندرا نگر) اور جمعہ کے روز انٹرنٹ پر ہنگامہ مچادیا۔

عام طور پر پرسکون اور نرم مزاج کے دیکھائی دینے والے ڈراویڈ کو ”اس سے قبل“ پرتشدد‘ حیرت انگیز اتوار میں نہیں دیکھا گیا؟۔انڈین پریمیر لیگ کے 14ویں سیزن پر سے پردہ اٹھانے کے علاوہ سی آر ای ڈی نے سابق ہندوستانی کپتان کو اپنے اشتہار میں پیش کرتے ہوئے ان کے ”دوسرا رخ“ دیکھا یاہے۔

جب کے دو ٹیمیں رائیل چیالنجرس بنگلورو او رممبئی انڈین پہلے میاچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے‘ دوسری جانب راہل ڈراویڈ اور”اندرا نگر“ ہی تھا جو جمعہ کی شام ٹرینڈ پر غالب رہا ہے۔

اس اشتہار کی شروعات ”سی آر ای ڈی‘‘ ایک صارف سے ہوتی ہے جس کا کردار جیم ساربھ نے نبھا یا ہے‘ مذکورہ ایپ کے فوائد کو تسلیم کرتاہے جو راہول ڈراویڈ کے برہمی کے معاملات جیسا کہتا ہے”مضحکہ خیز“ محسوس ہوا ہے۔

اس میں ہنگامہ کے ساتھ راہول ڈراویڈ کو کہتے ہوئے دیکھا او رسنا جاسکتا ہے کہ”اندرا نگر کا غنڈہ میں ہوں“

مگر انٹرنٹ پر ہنگامہ ہوا اور راہول ڈراویڈ کے ”غنڈہ“ اوتار کو پسند کیاجانے لگا۔ ردعمل او رلطیفوں کی بھرمار ہوگئی

ویڈیو کی تفصیلات میں عظیم بلے باز نے ایک معافی نامہ بھی تحریر کیاہے۔

انہوں نے لکھا کہ ”ہائے‘ یہ راہول ڈراویڈ ویڈیومیں تفصیلات تحریر کررہاہوں۔ معاف کرنا میں برہم ہوگیاتھا۔ ان دنوں میں مراقبہ میں ہوں۔

بس یہ کہنا ہے کہ یہ سی آر ای ڈی آپ کو اپنے کریڈیٹ کارڈس‘ بل کی وقت پرادائیگی پر انعامات سے نوازتا ہے۔ وہ اچھے لوگ ہیں“۔


اپنی رائے یہاں لکھیں