راہل گاندھی کے ‘ساورکر’ بیان سے ناراض ادھو ٹھاکرے، کانگریس کے عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے
ممبئی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی ان دنوں سیاسی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال کی سزا کاٹ کر پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے والے راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ ‘گاندھی ہیں، ساورکر نہیں’۔ معافی نہیں مانگیں گے۔ اب اس بیان کو لے کر مہاراشٹر میں کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا دھڑے کے درمیان اتحاد میں دراڑ پیدا ہوتی نظر آرہی ہے۔
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے راہل گاندھی کو واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ساورکر کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ خبر یہ بھی ہے کہ راہل گاندھی سے ناراض ادھو ٹھاکرے آج دہلی میں کانگریس کے عشائیے میں شرکت نہیں کریں گے۔