بنگال میں بھی تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے ۔ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ان حالات سی پی ایم اور کانگریس نے اپنی تمام بڑی ریلیوں کو رد کردیا ہے ۔ مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی کی مرکزی قیادت کی ریلیاں جاری ہے ۔ تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ میں ایک بھی ریلی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈریک او برائن نے کہا کہ وزیر اعلی مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے کلکتہ میں انتخابی مہم نہیں چلائیں گی ۔آخری مرحلے میں کلکتہ شہر میں ہی انتخابات ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے آخری دن 26 اپریل کو ممتا بنرجی صرف علامتی جلوس نکالیں گی ۔ اس کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی ان کی انتخابی مہم کے پروگرام کو چھوٹا کیا جارہا ہے۔ کہیں بھی وہ 30 منٹ سے زیادہ مہم نہیں چلائیں گی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں