راہل گاندھی کو اسٹیج پرخاتون نےKissکردیا

0 11

ولساڑ:14فرور ی ( ایجنسیز)گجرات کے ولساڑمیں ریلی کے لئے پہنچے کانگریس صدرراہل گاندھی کوایک خاتون نے کس (بوسہ دے دیا) کرلیا۔ خاتون راہل گاندھی کے استقبال کے لئے پہنچی تھی اوروہ جیسے ہی کانگریس صدرکے پاس پہنچی، انہوں نے راہل گاندھی کو کس کرڈالا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے۔آپ کوبتادیں کہ ولساڑمیں راہل گاندھی کی اس ریلی سے کانگریس کی گجرات میں اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ 2017 کے اسمبلی الیکشن کے بعد یہ راہل گاندھی کا پہلا گجرات دورہ ہے۔ واضح رہے کہ سال 2017 میں ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی نے ریاست میں خوب زوروشورسے انتخابی تشہیرکی تھی۔ ریاست میں کانگریس کو77 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ویسے گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں گجرات میں کانگریس کا کھاتہ تک نہیں کھلا تھا۔ تب بی جے پی نے یہاں کی تمام 26 سیٹوں پرجیت درج کی تھی۔ وہیں سال 2009 کے لوک سبھا الیکشن کی بات کریں توکانگریس کو گجرات سے 11 سیٹیں ملی تھیں۔ اس بارراہل گاندھی گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی بی جے پی کو زبردست ٹکردینا چاہتے ہیں۔