الور۔ راجستھان میں ضلع الور کے تتارپور تھانہ پولیس نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملے میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک سابق طلبا یونین کے صدر کلدیپ یادو کے علاوہ منیش، مونو، وپن، انکیت، لوکیش ، روی ، پرمود، ہیمنت، نتیش سمیت 16 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک گاڑی بھی ضبط کی ہے ۔ دوسری طرف اس معاملے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے رہنماؤں میں الزام تراشی کا دورہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ کانگریس رہنما اور ریاست کے وزیر ٹیکارام جولی نے اس واقعہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بانسور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں