نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے بالا کوٹ ایئر سٹرائیک کے بارے میں تازہ بیان سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مذمت کی ہے ۔دراصل وزیر اعظم مودی نے سنیچر کو ایک ٹی وی چینل کو دیئے انٹر ویو میں کہا تھا کہ بالا کوٹ پر ایئر سٹرائیک کی رات کو موسم اچانک خراب ہو گیا تھا اور ماہرین نے ایئر سٹرائیک کو ٹالنے کی صلاح دی تھی لیکن انہوں نے (وزیر اعظم) ایئر سٹرائیک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بادلوں اور بارش کا فائدہ اٹھا کر رڈار سے بچتے ہوئے کارروائی کرنی چاہئے ۔
جس کے بعد اہم اپوزیشن جماعت نے اس پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مودی پانچ سال تک جملے ہی پھینکتے رہے ہیں ۔
ऐ हट बुड़बक,
तेरा ध्यान किधर है, रडार इधर है।
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) May 12, 2019
اس کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل ( آر جی ڈی ) سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے بھی وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر طنز کستے ہوئے ٹویٹر پر لکھا : اے ہٹ بڑبک، تیرا دھیان کدھر ہے ، رڈار ادھر ہے ۔
Sir Sir @PMOIndia aapto ghazab ke Expert hain ,sir request hai CHOWKIDAR remove kardijiye aur Air Chief Marshal & Pradhan ……Kya tonic peeta hain aapke Batwa mein har department Ka FORMULA hai except Jobs,Economy,Industrial Growth,Agrarian problems (keep it up Mitro) https://t.co/wl561Jp1nI
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 11, 2019
اس کے علاوہ ایم آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے بھی وزیر اعظم کے اس بیان پر پھر لیتے ہوئے کہا کہ : سر سر وزیر اعظم ، آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں ، سر آپ سے گذارش ہے کہ اپنے نام سے چوکیدار ہٹا کر ایئر چیف مارشل وغیرہ لکھ لیں ۔ کیا ٹانک پیتے ہیں آپ کہ آپ کی باتوں میں روزگار ، معیشت ، صنعتی ترقی اور زراعتی بحرال کے علاوہ ہر بات کا فارمولہ ہوتا ہے ، جاری رکھیں متروں۔
#PmNarendraModi #BJP #Congress #RJD #LaluPrsadYadav #AsaduddinOwaisi #Radar Asaduddin Owaisi Aimim Lalu Prasad Yadav