رانچی میں پولیس فائرنگ میں دو مسلم نوجوانوں کی موت

رانچی:11. جون۔( ورق تازہ نیوز)رانچی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اس تشدد کے دوران دو مسلم نوجوانوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ ایک درجن کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

تشدد میں ایک آئی پی ایس افسر سمیت پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے دیر شام شہر کے کچھ حصوں میں امتناعی احکامات نافذ کر دیئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ محمد مدثر عرف کیفی اور 24 سالہ محمد ساحل شامل ہیں۔

رانچی سٹی ایس پیانشومن کمار نے بتایا کہ دونوں کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ اسی وقت، تشدد میں آٹھ فسادی اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں RIMS اور دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔