نئی دہلی : سماج وادی پارٹی ایم پی وی پرساد نشاد نے وزیرپٹرولیم دھرمیندر پردھان سے ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ رام کے بھارت میں فیول کی قیمت زیادہ اور سیتا کے نیپال میں کم کیوں ہے؟ پردھان نے جواب میں کہا کہ ہم ایندھن کی شرحوں میں ہندوستان اور نیپال کا تقابل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کیروسین کی مثال پیش کی جس کی قیمت انڈیا میں 32 روپئے فی لیٹر جبکہ نیپال میں 59 روپئے فی لیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وہاں بڑے پیمانے پر کیروسین کی کھپت ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں