ناندیڑ: 11.اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)اتوارہ پولیس نے رام نومی کی شام کو اصل تصویر بدل کر فیس بک پر پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ناندیڑ میں شری رام کے جنم دن کے موقع پر جلوس وزیر آباد کے علاقے میں پہنچتے ہی فیس بک کی ویب سائٹ پر ایڈٹ کی گئی ایک تصویر وائرل ہوگئی۔شرپسند نوجوان نے وزیر آباد کی مسجد کی مینار کا فوٹو ایڈٹ کرکے اسکے اوپر بھگوا پرچم لگا دیا تھا۔

کئی لوگوں نے وائرل تصویر کے اسکرین شاٹس لیے۔ فریادی سہیل خان اکبر خان ساکن۔ چھوٹی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 295 (a)جرم نمبر 73/2022کے تحت ہریتک سنگھ ٹھاکر کو گرفتار کیا گیا ۔اس کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر بھگوان دھبڈگے کی رہنمائی میں سب انسپکٹر ایم جے بیگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کل رات اتوارہ پولیس اسٹیشن میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلم نوجوان جمع ہوگئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔اسکے بعد مختلف سیاسی قائدین بھی یہاں پہنچ گئے تھے اور حالات کو قابو میں کیا۔