رام مندر کا نصف کام مکمل :ٹرسٹ سکریٹری

171

ایودھیا:14/ جنوری۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا تقریباً نصف کام مکمل ہو چکا ہے۔ اگلی مکر سنکرانتی تک مورتی کو مندر میں نصب کر دیا جائے گا، جہاں چڑھتے سورج کی کرنیں مورتی کے سر پر پڑیں گی۔

مکر سنکرانتی تہوار سے ایک دن پہلے، ‘شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ’ نے جمعہ کو صحافیوں کو رام جنم بھومی کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت دی تاکہ تعمیر کی پیشرفت کا معائنہ کیا جا سکے۔

ٹرسٹ کے سکریٹری چمپت رائے نے ‘PTI-Bhasha’ سے بات چیت میں کہا، "پورا ملک مکر سنکرانتی کا تہوار منا رہا ہے اور سورج مکر میں داخل ہو رہا ہے۔ ہم نے رام مندر کی تعمیر کے اپنے آدھے سے زیادہ ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سورج 2024 میں ‘مکر’ میں داخل ہوگا، بھگوان رام اپنے اصل مقدس مقام میں بیٹھیں گے۔