رام مندر مدعے کو کشمیر کی طرح مشکل نہیں بننے دینا چاہئے ۔ شیو سینا

0 19

ممبئی: ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر کا مطالبہ دوہراتے ہوئے شو سینا نے جمعرات کے روز اپنے اخبار سامنا میں کہا کہ ” رام مندر تعمیرکے مسئلہ کو اتنا مشکل نہیں بننے دینا چاہئے جتنا جموں کشمیر کا مسئلہ بنا دیا گیا ، جسکا مستقبل قریب میں کوئی حل نہیں نظر آرہا ہے ۔ شوسینا نے اس بات پر افسوس جتایا کہ آر ایس ایس کے نیتا مندر کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کے لئے اس معاملے کی سماعت کر رہے ججوں کو نشانہ بنانے کے بجائے وزیراعظم اور دیگر بھاجپا نیتاؤں کو جوابدہ کیوں نہیں ٹھہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاجپاکو کانگرس پر رام مندر کی تعمیر میں رخنہ ڈالنے کا لزام نہیں لگانا چاہئے۔

آپکو بتادیں کے رام مندر کو لیکر بڑھتے دباؤ کے بیچ مرکز کی مودی حکومت نے منگل کے روزسپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کہا کہ ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچے کے پاس غیر متنازعہ زمین ہندو ٹرسٹ کو لوٹانے کی منظوری دے ۔مرکز کے اس قدم پر تبصرہ کرتے ہوئے شو سینا نے کہا کہ اگراس مسئلہ کا یہ حل ہے تو بھاجپا کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ چار سالو ںمیں اس کے بارے میں کیوں نہیں سوچا۔ ایسا لگتا ہے کہ بھاجپا پارلیمانی انتخابات کے مد نظر اس پرستاؤ کو لیکر آئی ہے ، جو نہیں ہونا چاہئے تھا ۔

#Ayodhya #RamMandir #Shivsena #BJP #UddhavThackeray #Congress