رام سب کے ہیں ، مندر بنا تو اینٹ لگانے خود جاؤں گا : فاروق عبداللہ
بابری مسجد معاملے پر سپریم کورٹ کے ذریعے نئی تاریخ ملنے سیاسی رد عمل آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے اس معاملے پر بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو بات چیت سے سلجھا لینا چاہئے تھا ، کورٹ تک جانا ہی نہیں چاتھا ۔ فاروق عبداللہ بولے کہ بھگوان رام سبھی کے ہیں ۔ قانون بن اکر رام مندر بنانا ٹھیک نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رام سب کے بھگوان ہے ۔ جس دن حل ہو جائے گا میں خود وہاں اینٹ لگانے جاؤں گا اور بھگوان رام سے کسی کو بیر نہیں ہونا چاہئے ۔
Farooq Abdullah: This(Ayodhya) issue should be discussed and sorted out across the table between people. Why to drag the issue to the Court? I am sure it can be resolved through dialogue. Lord Ram belongs to the whole world, not just Hindus. pic.twitter.com/XDOCXNCDER
— ANI (@ANI) January 4, 2019