نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شری رام قوم کی روحانیت اور اخلاقیات کا مرکز ہیں۔نائب صدر نے چہارشنبہ کے روز رام نومی کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پرشوتم شری رام ہندوستانی ثقافت اور ادب کی علامت اور ملک کے اخلاقی اور روحانی شعور کا مرکز ہیں۔ شری رام ایک جامع انصاف پسند معاشرے کے علمبردار ہیں ، ان کی قائم کردہ مریادہ ابدی اور ازلی ہیں۔انہوں نے کہا ‘‘ملک کے عوام کو مریادہ پُرشوتم شری رام کے یوم پیدائش ، رام نومی کی دلی مبارکباد‘‘ ۔نائب صدر نے کہا کہ بھگوان رام اچھائی ، ہمت اور ہمدردی کی علامت ہیں۔ رام نومی کا تہوار مریادہ پرشوتھم بھگوان رام کی مثالی زندگی کو یاد کراتاہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں