Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

راشٹروادی کانگریس میں پت چھڑ کاسلسلہ جاری‘سابق وزیر بھاسکرجادھو کی شیوسینا میں شمولیت

IMG_20190630_195052.JPG

اورنگ آباد،13ستمبر(یواین آئی)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے کونکن علاقے کےلیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بھاسکر جادھو نے جمعہ کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔مسٹر جادھو نے اسمبلی اسپیکر ہری بھاؤ باگڑے سے ملاقات کرکے انہیں اپنا استعفی سونپ دیا ہے۔وہ شیوسینا میں شامل ہوں گے۔مسٹر جادھو خصوصی طیارے سے رتن گری سے چکل تھانہ ہوائی اڈے پہنچے جہاں شیوسینا کے سینئر لیڈروں انل پرب اور ملنگ نارویکر کے ساتھ سابق رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے،رکن اسمبلی امباداس دانوے اور دیگر عہدے داروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔


مسٹر جادھو نے استعفی دینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا،’’میں اپنا استعفی مسٹر باگڑے کو سونپ دیا ہے اور میں آج ہی شیوسینا میں شامل ہو جاؤں گا اور مسٹر ٹھاکرے کے ذریعہ دی گئی کوئی بھی ذمہ داری قبول کروں گا۔‘‘
مسٹر جادھو کو ریاست میں اکتوبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کی جانب سے گوہاگر سیٹ سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں اپوزیشن پارٹی این سی پی اور کانگریس کے کئی سینئر لیڈر حال ہی میں پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)اور شیوسینا میں شامل ہوگئے ہیں۔مسٹر جادھو ن اپنے سیاسی کریئر کی شروعات شیوسینا سے کی تھی اور بعد میں شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)میں شامل ہوگئےتھے۔وہ سال 2009 میں کانگریس -این سی پی اتحاد والی حکومت میں وزیر رہے تھے۔