Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

راشن شاپس میں بغیر بائیو میٹرک، کارڈس دہندگان کو تین ماہ کے ا ناج کی فراہمی….. ریاستی حکومت کا اعلان.. پیر سے عمل آوری

IMG_20190630_195052.JPG

لاتور(محمدمسلم کبیر)ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے تدارک کے لئے ریاستی حکومت نے پبلک سپلائی سسٹم کے تحت فئیر پرائز راشن شاپس سے راشن کارڈس دہندگان کو پاس مشین پر بائیو میٹرک کے استعمال کے بغیر لیکن ان کے آدھار کارڈس کی تصدیق کرتے ہوئے راشن تقسیم کرنے کے احکامات ضلع کلکٹر جی شریکانت نے جاری کئے ہیں.اگرچیکہ ان راشن شاپس کے تحت متعلقہ راشن کارڈس دہندگان کو اناج مہیا کرائے جانے کی اطلاع لاتور ضلع سپلائی آفیسر نے دی ہے تاہم اس پر اگلے ہفتے سے عمل آوری ہونے کا قیاس ہے.ریاست مہاراشٹر کے شعبہ سپلائی کے احکامات اور فیصلے کے مطابق اناج کی تقسیم کاری کو یقینی بنانے کی اطلاع انتظامیہ نے دی ہے.
کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے تدارک کی خاطر حکومت کی جانب سے مختلف تدابیر اور حکمتوں پر عمل کیا جارہا ہے.اسی طرح وقتا فوقتا اطلاعات،احکامات و ہدایات بھی دئے جارہے ہیں تاکہ ریاست کی عوام کورونا جیسے مہلک بیماری سے نجات پائے. اس لئے حکومت نے تمام راشن شاپس کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشن کارڈس دہندگان کو اناج مہیا کرانے کے لئے پاس مشین پر انگلیوں کے نشانات نہ لگواتے ہوئے ان کے آدھار کارڈس کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں اناج مہیا کرائے.لاتور کے کلکٹر جی شریکانت نے ضلع کے تمام ڈپٹی کلکٹرس، تحصیلداروں کو حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کراتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے بغیر مستحقین کو اناج تقسیم کروانے کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں. اس لحاظ سے فئیر پرائز شاپس کے مالکین کو بھی احکامات جاری یعے گئے ہیں.
دریں اثناء راشن شاپس پر صارفین کی بھیڑ نہ ہو اس پر بھی خصوصی توجہ دینے کو کہا گیا ہے اس لئے بھیڑ سے بچانے کے لئے راشن کارڈس دہندگان کو ٹوکن طریقہ کار کا استعمال کرکے اوقات کا تعین کرنے اور ان کو ایک میٹر سے زائد حد فاصل پر کھڑا کرکے قطار بنانے اور اناج حاصل کرنے کی ہدایات دینے کو کہا گیا ہے.
لاتور ضلع میں 1350 فئیر پرائز راشن شاپس موجود ہیں.ان تمام شاپس پر ان احکامات و ہدایات پر عمل آوری یقینی بنائی گئی ہے. ضلع سپلائی آفیسر کے مطابق ضلع میں انتیودئے اسکیم کے تحت 41 ہزار 978 راشن کارڈس ہیں جن میں2 لاکھ 21 ہزار143 افراد شامل ہیں.اننا سرکشا اسکیم کے تحت ضلع میں2 لاکھ 86 ہزار 180 کارڈس دہندگان ہیں جن میں14 لاکھ 94ہزار 323افراد کا شمار ہے.اے پی ایل کسان اسکیم کے تحت ضلع لاتور میں 61 ہزار 747 کارڈس دئے گئے ہیں ان میں 3 لاکھ 17 ہزار328 افراد کو شامل کیا گیا ہے

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414