• 425
    Shares

فحش فلمیں کیس میں گرفتار اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی کرنے جارہی ہے۔

خیال رہے کہ راج کندرا کو ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے غیر اخلاقی فلمیں بنانے اور انھیں ایپ کے ذریعے ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

نامور کاروباری شخصیت سے متعلق پولیس نے عدالت میں کہا تھا کہ ان کے پاس راج کندرا سے متعلق کافی ثبوت موجود ہیں، جبکہ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

تاہم اب یہ اطلاعات ہیں کہ معاشی معاملات سے متعلق قانونی نافذ کرنے والے ادارے ای ڈی نے بھی راج کندرا کے خلاف تحقیقات کرنے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔