• 425
    Shares

ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے انکشاف کیا ہے کہ بزنسمین راج کندرا نے فلم میں کام کے لیے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔جہاں اس معاملے میں دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنے تبصرے کر رہے ہیں، وہی ایک ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے یہ انکشاف کرڈالا کہ راج کندرا نے انھیں کام دینے کے لیے عریاں آڈیشن کا کہا تھا۔

اس انٹرویو کے بعد سگاریکا کو دھمکی آمیز کالز آنا شروع ہوگئیں، میں اب بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے پاس اب مختلف پلیٹ فارمز سے کالز آنا شروع ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں جان سے ماردینے اور ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کالز کرنے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دے رہی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔