ممبئی:(ایجنسیز)مہاراشٹر میں مسجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کر سرخیوں میں آئے راج ٹھاکرے کے لیے مشکلیں کھڑی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ مہاراشٹر نونرمان سینا چیف راج ٹھاکرے کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔تھانے کے نوئیڈا پولیس اسٹیشن میں راج ٹھاکرے کے خلاف یہ کیس درج ہوا ہے۔

ممبئی سے ملحق تھانے میں راج ٹھاکرے کی منگل کے روز ایک تقریب تھی جس میں انھوں نے تلوار دکھائی تھی۔ ٹھانے کے کمشنر جے جیت سنگھ نے راج ٹھاکرے کے خلاف کیس درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر محکمہ داخلہ نے کہا کہ راج ٹھاکرے کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر راج ٹھاکرے کی تلوار لہراتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ راج ٹھاکرے ان دنوں لاؤڈاسپیکر پر بیان دے کر سرخیوں میں ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر جلد از جلد ہٹایا جائے ورنہ اس کا نتیجہ بھگتنا ہوگا۔ راج ٹھاکرے نے اس کے لیے 3 مئی کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ان کے اس بیان پر این سی پی ترجمان مہیش تاپسے نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’راج ٹھاکرے کا مہاراشٹر کی سیاست میں کیا تعاون ہے، یہ مہاراشٹر کی عوام جانتی ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر عوام میں زہر گھولنے کی کوشش کی ہے۔‘‘