راجستھان کے ہنومان گڑھ میں کرفیو نافذ؛ انٹرنیٹ معطل

جے پور:28۔جولائی(ایجنسیز) راجستھان کے ہنومان گڑھ میں کرفیو لگا دیا گیا اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا جب گاؤ ذبح کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے افرادکی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ عید پر گائے کو ذبح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گاؤں والوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 21 جولائی سے دھرنا دے رکھا تھا۔

منگل کو مشتعل افراد کو احتجاجی مقام سے نکالے جانے کے بعد صورتحال حساس ہوگئی۔پتھراؤ اور لاٹھی چارج ہوا جس میں پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوئے۔ پولیس نے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر گاؤں والوں نے ایک ریلی نکالی۔ گاؤں میں دفعہ 144 نافذ ہونے پر پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔