راجستھان کے پھلواڑہ میں مسلم نوجوان کا گولی مارکر قتل۔حالات کشیدہ ۔نیٹ سروس بھی بند

455

جے پور: 25/نومبر (ورقِ تازہ نیوز) راجستھان کے بھیلواڑہ شہر میں پرانی دشمنی کے معاملے میں جمعرات کو نامعلوم بدمعاشوں کی فائرنگ سے ایک مسلم نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ادے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر انتظامیہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس 48 گھنٹے کے لیے معطل کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل آدرش تاپاڈیا قتل کیس کا بدلہ لینے کے لیے موٹر سائیکل سوار چار بدمعاشوں نے دو بھائیوں پر گولی چلائی تھی۔ پولیس نے کہا کہ شہر میں کئی مقامات پر ہجوم کے جمع ہونے کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

مقتول کے لواحقین اور دیگر نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ادے پور ریفر کیا گیا ہے۔