جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ ان کی سرکار مرکزی حکومت کو عالمی وبا کورونا کے سنگین حقائق کو بتانے میں کامیاب رہی ، جس سے ریاست میں ایک مثبت ماحول بنا ہے اور اس نے ریاست کو پوری مدد کرنے کا بھروسہ دیا ہے ۔مسٹر اشوک گہلوٹ نے یہ بات دہلی میں مرکزی وزرااور افسران کے ساتھ ریاستی حکومت کے تین وزراء کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد ریاست میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے ضروری وسائل فراہم کرنے کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں وزراء کا دہلی کا دورہ مرکزی حکومت کو راجستھان میں انفیکشن کی سنگین صورتحال کی حقیقت بتانے میں کامیاب رہا۔ اس سے ایک مثبت ماحول پیدا ہوا ہے اور اب مرکزی حکومت ریاست کی صورتحال کو زیادہ سنجیدگی سے غور کرکے تمام ضروری وسائل کی فراہمی میں مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ریاستی حکومت کورونا کی بڑھتی ہوئی منتقلی کی مدت میں راجستھانیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کی جارہی کوششوں کا بہتر انتظام کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ منگل کے روز مرکزی حکومت کے وزراء اور افسران کے ساتھ ریاست کے تین کابینہ وزراء کی دن بھر کی ہونے والی میٹنگوں میں ریاستی حکومت نے کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کی مکمل تفصیلات مرکزی حکومت کے ساتھ شیئر کیں اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے ، آکسیجن گیس ، اس کی ترسیل اورآمدرفت کیلئے ٹینکروں اور دیگر ضروری ادویات کی فراہمی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تمام مرکزی حکام نے ریاست کی ضروریات کو سمجھ لیا ہے اور مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس گروپ میں خود مختار حکومت کے وزیر شانتی دھاریوال ، طبی وزیر ڈاکٹر رگھو شرما اور وزیر توانائی بی ڈی کلہ اس گروپ میں شامل تھے ۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی فون پر بات کی اور انہیں راجستھان میں کووڈ ۔19 کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں