راجستھان میں بھارت ۔پاک سرحد پر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز میں فائرنگ

150

نئی دہلی: راجستھان میں سری گنگا نگر کے انوپ گڑھ سیکٹر میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر جمعہ کی دیر شام بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاک رینجرز کے درمیان فائرنگ ہوئی۔

حکام نے یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف نے سرحد پار سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ فلیگ میٹنگ بلائی ہے، جس کا ہفتہ کو انوپ گڑھ سیکٹر میں ہونے کا امکان ہے۔

حکام نے کہا کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں کی ہندوستان کی طرف نقل و حرکت کی وجہ سے،پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کا بی ایس ایف کے جوانوں نے بھی جواب دیا۔