کیجریوال حکومت نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس مچے کہرام کے درمیان ایک بار پھر لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لئے مزید بڑھایا جارہا ہے.

لاک ڈاؤن اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ یعنی یہ پابندی دہلی میں 17 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی، لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔