رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کی جدہ برانچ کا افتتاح

ریاض : سعودی عرب کے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس جو کہ ’’معیار زندگی‘‘کے اقدامات میں سے ایک ہے نے جدہ میں پہلی برانچ کا آغاز کیا ہے۔ یہ پیش رفت ثقافتی منظر نامے کا ایک اہم حصہ ہو گا اور ہمارے ملک کے قدیم ورثے کی ایک باوقار تصویر کی عکاسی کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کے صدر دفتر کے طور پر تاریخی جدہ کا انتخاب تاریخی فن تعمیر میں دلچسپی کی طرف اشارہ ہے جس کا مقصد سعودی طرز تعمیر کو اس کی تمام شکلوں کے ساتھ محفوظ رکھنا ہے۔البلاد یا تاریخی جدہ میں فن تعمیر کی خصوصیات آرکیٹیکچرل اور آرائشی عناصر سے بھرپور ہیں جنہوں نے اس خطے کو ثقافتی اور آرٹ کی اہمیت کا حامل بنایا۔ اس کے علاوہ تاریخی جدہ کو عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر مکہ المکرمہ کے گیٹ وے کے طور پر یونیسکو میں رجسٹر کروایا گیا۔ اسی مناسبت سے، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس اس جگہ کے روایتی فنون اور ثقافتی ورثے کو زندہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سوزان الیحییٰ نے تصدیق کی کہ اس ثقافتی عمارت کا افتتاح ہمارے ملک کے ثقافتی منظرنامے کے اہداف کے مطابق مثبت انداز میں نئی شکل دینے کی ہماری کوششوں میں ایک اضافہ اوروڑن 2030 اہداف کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے،ثقافتی ورثے کے لحاظ سے ہہ غیرمعمولی تنوع رکھتا ہے۔اسی ثقافتی تنوع کو مزید نکھارنے اور اجاگر کرنے کے لیے جدہ میں انسٹی ٹیوٹ کی برانچ قائم کی جا رہی ہے۔الیحییٰ نے مزید کہا کہ سعودی نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور روایتی فنون کے میدان میں کامیابی اور کمال حاصل کرنے کا بہت زیادہ جذبہ رکھتے ہیں، تاکہ ہم دنیا کے تمام حصوں تک پہنچ سکیں اور انہیں مستند سعودی ثقافت سے متعارف کروا سکیں۔

Leave a comment