دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کی جانب سے سیرت النبیﷺ جلسہ تقسیم انعامات
جنتور: 15دسمبر (ورقِ تازہ نیوز) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن گزشتہ کئی برسوں سے سیرت النبیﷺ تقاریب کے تحت تحریری، تقریری، کوئز، اذان، قرا¿ت، نعت مقابل جات پربھنی میں منعقدکرتی ہے۔ جنتور میں تحریری، تقریری و کوئز مقابلے لئے گئے۔ یہ مقابلے عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کے مستقبل کو سیرت طیبہﷺ سے روشناس کرنے نیز طلباءمیں دینی رحجان پیدا کرنے، ان کے خوابیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کی غرض سے منعقد ہوئے۔ تعلقہ جنتور میں ضلع پریشد اور سوسائٹی کے تمام مدارس نے اس مقابلہ جات میں شرکت کی۔ تحریری، تقریری مقابلے منعقدہ 10دسمبر بروز پیر مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم محمدیہ جنتور میں منعقد ہوئے اور کوئز مقابلے 12دسمبر بروز بدھ بمقام تکائی منگل کاریالیہ میں منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں کے دو گروپ جماعت پنجم تا ہفتم و جماعت ہشتم تا دہم مشتمل تھے۔ اس ضمن میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات زیر صدارت حاجی اقبال دادا بھائی بھوری ( صدر میمن جماعت جنتور) منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز حافظ مدثر خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حضور اکرمﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت مولانا زکریا تابش ملی نے حاصل کی۔ شہ نشین پر مہمان خصوصی مولانا محمد نواز رحمانی، ایڈوکیٹ طارق دیشمکھ، شعیب جانی میاں ( رُکن بلدیہ) اور ذمہ داران دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن الحاج غلام محمد مٹھو ( معتمد)، محمد موسیٰ یوسف ناگانی ( رکن) اور دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیر انصرام چلنے والے ادارے کے صدر مدرسین محمد یوسف، محمد عبدالباسط، محمد خالد اور جنتور سیرت النبیﷺ انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ دار سید شفیق الرحمن شفا موجود تھے۔ اس موقع پر مولوی محمد نواز رحمانی نے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کی سیرت النبیﷺ کے عنوان پر طلباءکے لئے کی جانے والی اس کوشش کی سراہنا کی اور ذمہ داران دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن بالخصوص سوسائٹی کے صدر جناب افضل پاڈیلا، غلام محمد مٹھو اور محمد موسیٰ یوسف ناگانی کو مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ الحاج غلام محمد مٹھو نے سیرت النبیﷺ تقاریب کی غرض و غائیت بیان کی اور کہا کہ عصری مدارس کے طلباءمیں دینی شعور پیدا کرنا اور اپنی شناخت کو باقی رکھتے ہوئے عصری علوم حاصل کرنا اس ماحول کو بنانے کے لئے یہ سیرت النبیﷺ تقاریب تعلقہ سطح پر لئے جارہے ہیں۔ اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات میں تحریر، تقریر اور کوئز مقابلہ جات بضمن سیرت النبیﷺ میں اوّل، دوّم، سوم اور ترغیبی انعامات حاصل کرنے والے طلباءکو سائیکل، نقد رقم، سند و مومنٹو دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس مقابلہ جات میں طلباءکو شریک کرنے والے تمام مدارس کے صدرالمدرسین اور اساتذہ کو گل و مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس طرح جنتور تعلقہ میں سیرت النبیﷺ کے عنوان پر منعقدہ تمام پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کی ٹیم کا بھرپور ساتھ دینے اور اپنی شب و روز اس پروگرام کی کامیابی کے لئے وقف کرنے والے شفیق الرحمن شفاءکا گلدستہ اور مومنٹو اور شال پیش کرکے شایان شان استقبال کیا گیا۔ اسی طرح مولانا سراج الدین ندوی ( لیکچرار) کا بھی گل و شال پیش کرکے شکریہ ادا کیا گیا۔اس جلسہ کی کامیاب نظامت محمد سراج الدین ندوی اور محمد خالد نے بحسن و خوبی انجام دی۔ اس طرح کا پریس نوٹ جنتور کے سیرت کنونیئر عبیداللہ شریف نے جاری کیا۔