دیگلور ناکہ میں نئے سیتو سویدھا کیندر شروع کرانے کاراشٹروادی کانگریس کا مطالبہ
ناندیڑ:یکم ڈسمبر(ورقِ تازہ نیوز)۔اپنی سرکار سیوا سینٹر کے تحت زون نمبر11 حیدرباغ علاقے میں تین سیوا کیندر (سیتو) شروع کرنے کا راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت کی جانب سے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع کلکٹر آفس کی جانب سے ایک اشتہار کے زریعے خواہش مند افراد سے نئے "اپنی سرکار سیوا کیندر” شروع کرنے کی درخواست طلب کی گئی تھی۔ اور ایک فہرست سے زریعے ناندیڑ شہر اور تعلقہ جات میں پائے جانے والے سیوا سینٹرس کی تعداد دکھائی گئی تھی جس کے تحت زون نمبر11حیدرباغ علاقے میں دو سیوا سینٹر موجود ہیں اور ایک نئے سیوا کیندر کی ضرورت بتائی گئی تھی۔ اس کے تحت کئی خواہش مند افراد نے اپنی درخواست ضلع کلکٹر دفتر میں جمع بھی کروائیں۔ علاقے کے شہریان سے حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں کسی بھی قسم کا کوئی سیوا کیندر موجود نہیں ہے۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت نے اپنے زرائع سے معلومات حاصل کرنے پر چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی۔ جس کے تحت وضع شدہ دو سیوا سینٹر زون نمبر14 اور15 میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ این سی پی شعبہ اقلیت ناندیڑ شہر سابقہ ضلع صدر محمد زبیر احمد اور این سی پی ناندیڑ شہر معتمد شفیع الرحمن نے ضلع کلکٹر سے تحریری طور پر مطالبہ کیا کہ حیدرباغ علاقے میں 3 نئے سیوا سینٹرس کی ضرورت ہے اور انھیں پُر کیا جائے۔ اسی طرح انھوں نے اپنے مطالباتی محضر میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ زون نمبر12 عمر کالونی علاقے میں شائع کردہ فہرست کے مطابق ایک سیوا کیندر موجود ہے اور2 کی ضرورت دکھائی گئی لیکن مقامی ساکنان کے مطابق وہاں پر بھی سیوا سینٹر کی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ اس لئے عمر کالونی میں بھی 3نئے سینٹرس شروع کئے جائیں۔ محضر میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ زون نمبر11 حیدر باغ زون نمبر12 عمر کالونی زون نمبر13 مدینہ نگر اورزون نمبر14 ہولی یہ علاقے کثیر اقلیتی آبادی والے علاقے ہیں انھیں سرکاری سہولیات سے محروم نہیں رکھنا چاہئے اور اگر کوئی جان بوجھ کر ان کے ساتھ نا انصافی کرنے کی کوشش کرتاہے تو اس صورت میں خاطیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہئے۔