• 425
    Shares

لکھنؤ: ایک بنگلہ دیشی شہری کو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں رہنے کی پاداش میں 5 سال کی قید اور 22 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ این آئی اے / اے ٹی ایس کے خصوصی منصف وائی آر گپتا نے بدھ کے روز کہا کہ ملزم عبد اللہ المامون اگر کسی دوسرے معاملہ میں مطلوبہ نہیں ہے تو سفارت خانہ کے توسط سے اسے فوری طور پر بنگلہ دیش واپس بھیج دینا چاہیے۔

خصوصی وکیل استغاثہ عامہ ایم کے سنگھ کے مطابق ملزم بنگلہ دیش کے میمن سنگھ پور کے حسین پور گاؤں کا رہائشی تھا اور غیر قانون طور پر دیوبند میں رہ رہا تھا۔ ملزم عبد اللہ المامون کالعدم جنگجو تنظیم انصار اللہ بانگلہ سے وابستہ تھا اور اس کے پاس سے فرضی ووٹر آئی ڈی کارڈ، آدھار کارڈ، شناختی کارڈ، پین کارڈ اور سم کارڈ برآمد کئے گئے تھے

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔