دینی وعصری مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور کا عظیم الشان جلسہ دستار بندی حفاظ کرام وتقسیم اسناد کاکامیاب انعقاد

اردھاپور (شیخ زبیر ) دینی وعصری مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور کا عظیم الشان جلسہ دستار بندی حفاظ کرام وتقسیم اسناد کا مدینہ چوک مدینہ نگر اردھاپور میں کامیاب انعقاد عمل آیا
اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ وقاری اسعد صمدی صاحب نے شرکت کی جبکہ مقرر خصوصی کی حیثیت مولانا سعد عبداللہ صاحب اور مولانا عبدالحمید خان صاحب اور مولانا عثمان فیصل قاسمی صاحب نے خطاب فرمایا اور مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے آے ہوٸے سارے مہمانان کرام بالخصوص علمإ عظام ومعاونین اورمحبینِ مدرسہ استقبال کرتے ہوٸے شکریہ ادا کیا اور مدرسہ ہذا کامختصر تعارف، خدمات، مقاصد بھی پیش فرماے
اس اجلاس کی صدارت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا نے فرماٸی اور آپ ہی کی رقت آمیز دعا پر جلسہ ختم ہوا واضح ہوکہ اس اجلاس میں مدرسہ ہذا کے اس سال حفظ قران کی سعادت حاصل کرنے والے 6 طلبإ کی دستار بندی کی گٸی اور 20 ناظرہ قران کریم مکمل کرنے والےطلبإ کواسناد وانعامات سے نوازہ گیا
اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران ،حافظ محمد یوسف ،مدرسین مدرسہ ہذا،
اٸمہ کرام شہر اردھاپور، ونوجوانان مدینہ نگر اردھاپور کا اہم رول رہا
اجلاس میں علمإ کرام ودانشوران قوم وعوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی