نئی دہلی ، 13 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے پاس جمعہ کے روز ایک عمارت میں ہولناک آگ لگ گئی، جس کی زد میں آ کر 20 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے فائر بریگیڈ نے یہ اطلاع دی ہے دہلی فائرسروسز کے مطابق انہیں تقریباً 4:40 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی

آگ پر قابو پانے کے لیےفائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر پہنچی ہوئی ہیں فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ مغربی دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے نزدیک آگ لگنے کے ایک بڑے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے ۔ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ راحت اور بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں کیونکہ موقع پر مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ ایک گودام میں لگی ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔