دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین 9 جون تک کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیجے گئے

0 5

دہلی حکومت میں وزیر ستیندر جین کو عدالت نے 9 جون تک کے لیے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے پیر کو جین کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

اس کے بعد انھیں راؤز ایونیو کورٹ میں آج پیش کیا گیا۔ ای ڈی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاٹا انٹری ہے کہ کس طرح حوالہ میں پیسہ لگایا گیا اور پیسہ بھیجا گیا۔ ای ڈی نے اس سلسلے میں ستیندر جین کی 14 دنوں پر مشتمل حراست کا مطالبہ کیا۔