دہلی کے وزیر ستیندر جین کا ایک اور ویڈیو: کھانا کھاتے دیکھا گیا، عدالت میں کہا تھا کہ چھ ماہ سے ایک دانہ نہیں کھایا

نئی دہلی: دہلی حکومت میں تہاڑ جیل کے وزیر ستیندر جین کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو 13 ستمبر کی ہے۔

اس میں ستیندر جین کھانا کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جب کہ ستیندر جین کی جانب سے راؤس ایونیو کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 6 ماہ سے ایک دانہ کھانا نہیں کھایا ہے۔

ستیندر جین نے کھانا نہ کھانے کی وجہ عدالت کو بتائی تھی کہ جین مت کے مطابق مندر جا کر پوجا کیے بغیر پکا ہوا کھانا نہیں کھا سکتے۔ ان کا انحصار صرف پھلوں اور کچی سبزیوں پر ہوتا ہے۔ اسے بھی تہاڑ جیل انتظامیہ نے بند کر دیا ہے۔

جس کی وجہ سے ان کا وزن 28 کلو کم ہو گیا ہے۔ وہیں جیل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ستیندر جین کا وزن 8 کلو بڑھ گیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ستیندر جین سے رپورٹ طلب کی تھی۔ اس پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔