نئی دہلی :دہلی کے نریلا علاقہ میں 20 سالہ لڑکے کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سجاد نامی لڑکے پر موبائل چھیننے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس قدر پٹائی کی گئی کہ وہ موت کی نیند سو گیا، اور پھر اس کی نعش انتہائی مخدوش حالت میں پو لیس کو برآمد ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سجاد کی ماں نے 9 مارچ کو بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ بعد ازاں 11 مارچ کو پولیس کو سڑی گلی ہوئی حالت میں سجاد کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں