BiP Urdu News Groups

نئی دہلی: ملک میں تعلیمی صورت حال اور خاص طور پر نئی تعلیمی پالیسی کے تناظر میں آل انڈیا تنظیم علماء حق نے دہلی میں 17/جنوری کوکل ہند تعلیمی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فکر انقلاب کا خصوصی شمارہ ‘اکابر دیوبند نمبر‘کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔یہ بات آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہی گئی ہے ۔ریلیز کے مطابق منعقد ہونے والے تعلیمی بیداری کنونشن کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے تنظیم کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ تعلیم و تعلم سے ہی تمام اقوام و مذاہب کی ترقی و بقا کا تصور مربوط ہے ۔ آج مغربی دنیا اس لیے ترقی کے اوج ثریا پر فائز ہے کہ انھوں نے تعلیم اور سائنس و ٹکنالوجی کی راہ سے ترقی کے راز کو پالیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم وہ شاہ کلید ہے جس کے ذریعے ترقی اور خوش حالی کے بند دروازوں کو کھولا جاسکتا ہے ۔ تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی خواب شرمندہئ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہندستانی مسلمان معاشی، سیاسی اور اقتصادی ہر میدان میں جس ناگفتہ بہ حالت کا شکار ہیں، اس کا سبب کچھ اور نہیں، ان کی تعلیمی پسماندگی ہے ۔ مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے کے لیے ہی تنظیم علماء حق کی مجلس منتظمہ نے تعلیم کے عنوان سے 17/ جنوری کو ایک قومی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں