دہلی میں کل سے پرائمری سطح کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے پرائمری سطح تک کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

سی ایم کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت بھی طاق-جفت اسکیم پر غور کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی اوپر کی جماعت پنجم کے بچوں کے لیے تمام بیرونی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔